کوہستان میں افسوسناک حادثہ، گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

کوہستان(جانوڈاٹ پی کے) لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب گلگت سے راولپنڈی جانے والی ایک کار کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار افراد مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے، جن میں مظفرآباد، خانیوال اور دیگر مقامات کے رہائشی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی نمبر AFB 324 حادثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

علاقے میں دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھا جاتا ہے، جس پر ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button