گوادر:کنٹانی کے علاقے سے 4 پولیس اہلکار گاڑی سمیت اغوا، سرچ آپریشن جاری

گوادر(جانوڈاٹ پی کے)گوادر کے علاقے کنٹانی سے 4 پولیس اہلکاروں کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار غیر قانونی طور پر ایران جانے والے افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کررہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔



