گلگت بلتستان کے حقوق اور ترقی مسلم لیگ (ن) کی ترجیح، خواجہ سعد رفیق کا انتخابی جلسے سے خطاب

سکردو (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور آئینی حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جی بی اے-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرا کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، جبکہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ عوامی خدمت، ترقیاتی کاموں اور مثبت کارکردگی پر مبنی ہے، اور یہی جماعت کا بنیادی سیاسی فلسفہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button