جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں،خواجہ آصف

سیالکوٹ(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیکٹری ورکرز کے لیے سوشل سکیورٹی اسپتال میں جدید سہولیات دی گئی ہیں، سیالکوٹ کی انڈسٹری کے ساتھ لاکھوں ورکرز جڑے ہوئے ہیں، سیالکوٹ اپنی مصنوعات کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے، ورکرز کے لیے اے کلاس سہولت ہونا ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو پمز میں ہوا وہ صرف و صرف کرپشن کی وجہ سے ہوا ہے، پمز میں بڑا سانحہ ہوا ہے وزیراعظم نے نوٹس لیا، جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں، جو کچھ پمز میں ہوا وہ خطرے کی گھنٹی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پمز میں سب ملے ہوئے تھے، ہیلتھ ریگولیٹری بھی شامل تھی، اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے چوروں کو پولیس میں بھرتی کیا گیا، وہاں سوائے مال کمانے کے کچھ نہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں بڑے بڑے اسپتال موجود ہیں جو رجسٹرڈ نہیں، سیالکوٹ کےاسپتالوں میں کینسرکےعلاج اوربرن یونٹ کی سہولت جلدمیسرہوگی۔



