کہیں نئی رپورٹ پر تو کوئی اثر انداز نہیں ہوگا؟ خواجہ آصف کا میر رضا کیس سے متعلق معنی خیز بیان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معنی خیز بیان جاری کیا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ ’’کہیں نئی رپورٹ پر تو کوئی اثر انداز نہیں ہوگا؟ انصاف کے تقاضے کون پورے کرے گا؟‘‘

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بظاہر ابتدائی رپورٹ میں سوالات کے جوابات سامنے آرہے ہیں، تاہم اب یہ سوال اہم ہے کہ پوسٹ مارٹم بورڈ کو تبدیل کرنے کی پشت پناہی کون کر رہا ہے یا کر رہا تھا؟

خواجہ آصف کے بیان نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم بورڈ سے متعلق نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button