آئی پی ایل ٹیم مالکن کاویہ مرن کی میوزک کمپوزر انیرودھ روی چندر سے شادی کی افواہیں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی شریک مالکن کاویہ مرن کی میوزک کمپوزر انیرودھ روی چندر سے شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد کی شریک مالکن کاویہ مرن اور کئی کامیاب فلموں کے میوزک کمپوزر انیرودھ روی چندر کی شادی کی افواہیں دوبارہ سر اٹھا رہی ہیں۔

جیلر، لیو اور وکرم میں انیرودھ روی چندر کے میوزک ترتیب دیا ہے۔

کاویہ اور انیرودھ کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں جمعرات کو سنیما اپ ڈیٹ اکاؤنٹس سے شروع ہوئیں، افواہیں پہلے 2025 کے وسط کی ریڈٹ پوسٹس اور نیویارک کے مبینہ نظاروں سے ملتی ہیں جس میں انیرودھ نے پہلے انہیں ایکس پر تبصرہ کیا۔

اس کے بعد شائقین کی جانب سے میمز بنائی گئی تھیں جبکہ دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کی شریک مالک کلانیتی مارن کی بیٹی کاویہ مارن بلا شبہ انٹرنیٹ پر بیحد مقبول ہیں۔ کاویہ اب ہندوستانی کرکٹ شائقین میں کوئی نیا نام نہیں ہے۔ آئی پی ایل میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں ان کی موجودگی کے علاوہ پچھلے سالوں سے اُنہوں نے اپنی ٹیم ایس آر ایچ کیلئے آئی پی ایل نیلامی میں حصہ لیکر کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔

اس سے کے علاوہ کاویہ کے مداح اب ہندوستان سے باہر بھی پہنچ گئے ہے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ایک ٹی ٹوئنٹی میاچ میں کاویہ کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی تھی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button