کلوئی کے قریب مشترکہ کارروائی،سفینہ کے 5کٹے برآمد،ملزم گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) کلوئی کے قریب کٹوڑن کے سن کرکٹ گراؤنڈ کے نزدیک سی آئی اے پولیس اور کلوئی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے سفینہ کے پانچ کٹے اور ایک الٹو کار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مقیو عرف مقیم نہڑی کے نام سے ہوئی ہے، جو موڏور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں سفینہ برآمد کی گئی، جبکہ اس کے خلاف کلوئی تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے آئس، چرس اور افیون سمیت دیگر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



