2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پہنچ گئیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔

پاکستان کی بحری اور تجارتی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پہلی مرتبہ رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔

 ترجمان وزارتِ بحری امور کے مطابق ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر لنگرانداز ہوگیا ہے، اس جہاز کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی یہ بڑی کھیپ ملک میں درآمد کی گئی۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ رورو جہاز کے ذریعے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پاکستان کی بحری تجارت کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button