کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سکیورٹی ادارے کے دفتر پر حملہ ناکام،تمام دہشتگرد جہنم واصل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر سکیورٹی ادارے کے دفتر پر حملہ ناکام ہوگیا پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی کے قریب شدید فائرنگ اور خودکش دھماکے کیے گئے جوابی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے، کچھ اہلکار شہید اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اور فائرنگ رینجرز کے دفتر کے قریب ہوئی ہے پہلے دھماکا ہوا جس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے، اطراف کو ٹریک چمن اقبال کالونی کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ ٹی سی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موسمیات چورنگی کے قریب فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button