کینجھر جھیل پر سیاحوں کیلئے سہولیات کا فقدان،کراچی سے گھومنے آیالڑکا ڈوب کرجاں بحق

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاويد لطيف ميمن/جانوڈاٹ  پی کے)کینجھر جھیل جہاں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث روزانہ ھزاروں کی تعداد میں سیاح پورے سندھ سے گھومنے آتے ہیں مگر جھیل میں سیاحوں محکمہ سیاحت ٹھٹھہ کی جانب سے کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے جھیل کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے خونی گھانس بڑھتی جارہی ہے اور جھیل کا پانی بھی آلودہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے ڈوبنے کے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں کراچی سے کینھر جھیل گھومنے آنے والی ایک فیملی کا نو سالہ بچہ جس کا نام حرم بتایا جا رہا یے ڈوب کر جانبحق ہوگیا ہے جسکی لاش ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لی جس کے بعد لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال مکلی منتقل کیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا

مزید خبریں

Back to top button