دلجیت دوسانجھ کیساتھ دشمنی نہیں، کنگنا رناوت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ جاری تنازع اور ذاتی دشمنی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دل میں دلجیت کے خلاف کوئی رنجش نہیں۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ دونوں کے درمیان صرف ایک مخصوص معاملے پر اختلافِ رائے تھا، تاہم وہ کبھی ایک دوسرے کے مخالف نہیں رہے۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ "ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں، ایک واقعے کے بارے میں ہماری آراء مختلف تھیں، لیکن میرے دل میں ان کے خلاف کچھ نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہم آج تک کبھی ملے بھی نہیں۔”

بعد ازاں جب ان سے دلجیت دوسانجھ کی حالیہ فلم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "یہ تو کچھ زیادہ ہی ہو گیا نا؟”

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان دسمبر 2020 میں کسانوں کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

مزید خبریں

Back to top button