اوکاڑہ: عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے انتظامیہ متحرک، متعلقہ محکموں کو ہدایات

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی دفتر میں آئے سائلین کے پاس پہنچ کر درپیش مسائل کی سنوائی، انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے لیے متعلقہ محکموں کی افسران کو تحریری احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی درخواستوں پر بغیر کسی تاخیر کے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی شہری کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل حکومت پنجاب کا بنیادی منشور ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سے ہرگز سے کام نہ لیا جائے۔ تمام انتظامی افسران اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کے لیے کھلے رکھیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عام شہری اور انتظامیہ کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے۔ سائلین کے پاس خود جا کر ان کی بات سننا اور ان کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button