جنگشاہی کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار، انجن سمیت تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں


ٹھٹھہ (جاويد لطيف ميمن\جانوڈاٹ پی کے )جنگشاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی لوپ لائن میں داخل ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی
اطلاعات کے مطابق ٹرین کے ایئر پریشر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑتے ہوئے آگے نکل گئی اور انجن سمیت تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعے کے فوراً بعد ریلوے عملہ اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔