حافظ نعیم الرحمان کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات،آزادکشمیرکا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آزاد کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے پُرامن حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کوشش یہی ہے کہ آزاد کشمیر کے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فریم ورک میں ہی رہ کر ہی بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button