ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کا عمل تیز، انٹرویوز کا شیڈول جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف ہائیکورٹس کے لیے الگ الگ تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 امیدواروں کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی کو ہوں گے، جبکہ اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کے امیدواروں کے انٹرویوز 13 جولائی کو کیے جائیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ کے لیے انٹرویوز 14 اور 15 جولائی کو ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس سید حسن اظہر رضوی کو لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کی انٹرویو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کمیٹی کی رکن ہوں گی۔

جسٹس عامر فاروق سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کی انٹرویو کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

انٹرویو کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button