بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے لاڑکانہ کے 2 رہائشیوں سمیت 5 افراد اغوا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی سے لاڑکانہ کے رہائشی دو افراد سمیت 5 افراد گاڑی سمیت اغوا کرلئے گئے ہیں. پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ کوٹڑہ کی حدود نورانی روڈ پر بیس کیمپ کے قریب پیش آیا، مسلح افراد نے درگاہ نورانی سے گنداواہ واپس جانے والے پانچ زائرین کو الٹو کار سمیت اغوا کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں میں تین مقامی افراد جبکہ لاڑکانہ سے آئے ہوئے دو مہمان شامل ہیں. واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی اور کوششیں شروع کردیں ہیں.



