ادی حسنا راہو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

بدین (رپورٹ :مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)شہیدِ عوام محمد فاضل راہو کی صاحبزادی، صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو، محمد اسلم راہو، محمد سلیم راہو اور محمد فیاض راہو کی ہمشیرہ ایم آر ڈی تحریک کی بہادر رہنما اور سندھیانی تحریک کی سرکردہ رہنما ادی حسنا راہو کی نمازِ جنازہ راہوکی میں ادا کی گئی ۔نمازِ جنازہ میں ایم این اے سردار حاجی رسول بخش چانڈیو ،صوبائی وزیر ریاض شاہ شیرازی کاکا کشنچند کوہستانی ،صوبائی وزیر شام سندر کوہستانی ،ایم پی اے تاج محمد ملاح ،سابق آئی جی اے ڈی خواجہ پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی عبدالغفور میمن ،تاجر الائنس کے رہنما محمد قاسم میمن ،عاصم مجید سومرو ،رئیس کمال خان ،کوسو رئیس عمر شاہانی ،عبدالعزیز خمیسو بھٹی ،حاجی نور محمد بھٹی ،ٹی ای او نیاز احمد میمن ،ویرجی کولہی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

مرحومہ کی میت کو والد شہید فاضل راہو کے مزار کے قریب سپردِ خاک کیا گیا ،اَدی حسنا راہو گزشتہ رات گولارچی کے قریب کھورواہ چوک پر ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں انہیں کراچی منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں ۔ادی حسنا راہو ایک باہمت بہادر اور انقلابی سندھی خاتون رہنما تھیں جنہوں نے جنرل ضیاء الحق کے آمرانہ دور میں ایم آر ڈی تحریک کے دوران جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور 27 ماہ کراچی سینٹرل جیل میں قید رہیں ان کے اچانک انتقال پر سارا تحصیل شہید فاضل راہو غم میں ڈوب گیا اور راہوکی شہر سوگ میں بند رہا۔

مزید خبریں

Back to top button