ایمی ایوارڈز یافتہ امریکی ڈائریکٹر جیمز بروزچل بسے

لاس ویگاس (ویب ڈیسک)ایمی ایوارڈز یافتہ امریکی ڈائریکٹر جیمز بروز 85 برس کی عمر میں چل بسے۔

جیمز بروز مشہور سیریز’’فرینڈز‘‘ کے متعدد ایپی سوڈز کی ہدایت کاری اور’ ’چیئرز‘‘ کی تخلیق میں شریک ہونے کے باعث عالمی شہرت رکھتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمز بروز 19 جون کوجب اس دنیاسے رخصت ہوئے تو وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے ،ان کے اہل خانہ نے تصدیقی بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ٹیلی وژن انڈسٹری کی سب سے بااثر اور محبوب شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔

30 دسمبر 1940 کو پیدا ہونے والے جیمز بروز نے اپنے کیریئر میں 11 ایمی ایوارڈز اور پانچ ڈائریکٹرز گلڈ ایوارڈز بھی جیتے،انہوں نے ایک ہزار سے زائد ٹی وی اقساط کی ہدایت کاری کی اوردی بگ بینگ تھیوری،ٹیکسی ،فریزر اورول اینڈ گریس جیسے مقبول شوز کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

 اہل خانہ کے مطابق وہ نہ صرف ایک عظیم فنکار بلکہ ایک شفیق شوہر، والد اور داداتھے۔

مزید خبریں

Back to top button