جماعت اسلامی کو راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی کو راولپنڈی میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے درمیان جلسے کے حوالے معاملات طے پاگئے، ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کولیاقت باغ میں جلسےکی اجازت دیدی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیاقت باغ کے گیٹ کے تالے کھول دیئے گئے، جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت باغ میں تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ کرسیاں ساؤنڈ سسٹم لائٹس اوردیگر سامان لیاقت باغ میں پہنچا دیا گیا۔اس سے قبل لیاقت باغ میں اجازت نہ ملنے پر جماعت اسلامی نے مری روڈ پر دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔



