جیکب آباد،شادی تنازع پر جلائے گئے گھروں کا سروے مکمل

جیکب آباد(جانوڈاٹ پی کے)جیکب آباد میں پسند کی شادی کے تنازع پر جلائے گئے گھروں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شہزاد احمد ساہی نے کہا کہ آگ لگانے کے واقعے میں121گھر متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھرانوں کو ٹینٹ، مچھر دانی، چارپائیاں اور ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے،فیملیز کو بحالی تک راشن فراہم کرتے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ متاثرین کے معاوضے کے لیے سندھ حکومت کو سفارش کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ گھروں کو جلانے پر32ملزموں کیخلاف مقدمہ درج ہے،6گرفتار ہیں،مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



