امریکا کو اپنے فضائی اڈے ایران پر حملوں کیلیے نہیں دیے،اٹلی نے یقین دہانی کرادی

روم(جانوڈاٹ پی کے)اٹلی نے ایران کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ اس نے امریکا کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنے فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ یقین دہانی اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کرائی۔اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اٹلی نے کبھی کسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی امریکا کو ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی۔

مزید خبریں

Back to top button