اسرائیلی صدر خوفناک ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر صدر اسحاق ہرزوگ کو لیکر پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر ہرزوگ یروشلم میں ماؤنٹ ہرزل پر ایک یادگاری تقریب میں شرکت کے بعد شمالی اسرائیل میں تعزیت (شیوا) کے لیے جا رہے تھے۔ہیلی کاپٹر جیسے ہی فضا میں بلند ہوا سامنے سے آتے پرندوں کے غول سے ٹکرا کر ہچکولے کھانے لگا۔ پائلٹ نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی۔ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس واقعے میں اسرائیلی صدر ہرزوگ، فضائی عملے یا ہیلی کاپٹر میں سوار کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید خبریں

Back to top button