ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی سفارتکاری پراسرائیلی وزیر اعظم چیخ اٹھے

اسلام آباد/تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی سفارتکاری پراسرائیلی وزیر اعظم چیخ اٹھے،امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی اصولی سفارتکاری نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو اضطراب کا شکار کردیا،مئی2025کی پاک بھارت کشیدگی میں کامیابی کے بعد پاکستان نے خطے میں اپنے بڑھتے اثرورسوخ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا۔اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت علاقائی و عالمی فورمز نے پاکستان کے فعال ثالثی کردار کو تسلیم کیا،پاکستان کے فلسطین پرمؤقف اور بڑھتے سفارتی کردار پر اسرائیل اور بھارت کو تحفظات ہیں۔

یہودوہنودپروپیگنڈا مشینری پاکستان کے مثبت کردار کو کمزور کرنے کیلئے منظم میڈیا مہمات کا سہارا لینے لگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا پر پاکستان کیخلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزام عائد کیا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف “بوٹ فارمز” کے ذریعے امریکی اکاؤنٹس سے ٹویٹس کرواتا ہے۔

نیتن یاہو نے سی بی ایس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے من گھڑت پروپیگنڈا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ ایران کشیدگی اور پاکستانی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے تمام خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی طیاروں کی آمد و رفت سفارتی عملے تک محدود تھی، اسرائیل نواز سی بی ایس میں شیندی رائس کی تقرری اور باری ویس کی ادارتی سرگرمیوں کو متنازع قرار دیا جاتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کابل میں دہشتگرد ٹھکانوں پر حملوں کو انسانی المیہ کے طور پر پیش کیا۔بھارتی میڈیا نے بھی بی بی سی کے کابل حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بیانیے کو بطور پروپیگنڈا استعمال کرنا شروع کردیا۔

دوسری جانب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے پاکستان میں عدم استحکام اور ثالثی کے کردار کو متاثر کرنے کے لیے دہشتگرد سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ سے بھارت کو پس منظر میں چلے جانے کا خدشہ ہے، فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف کے باعث اسرائیل پاکستان کو اپنا مخالف سمجھتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button