اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب (جانو ڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) اسرائیل نے امریکہ سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین ایئرپورٹ سے فوجی اور ایندھن بردار طیارے ہٹانے کی درخواست کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے واشنگٹن کو آگاہ کیا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران شہری پروازوں میں اضافے کے باعث ایئرپورٹ پر رش بڑھ رہا ہے، جبکہ امریکی فوجی طیاروں کی موجودگی مسافر پروازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ پہلے ہی بن گورین ایئرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے، تاہم اسرائیل نے مزید 20 امریکی فوجی طیارے بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ شہری فضائی آپریشنز کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ایئرپورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے بن گورین ایئرپورٹ پر امریکی فوجی سرگرمیوں میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصروف سفری سیزن میں مسافر پروازوں کے معمولات کو برقرار رکھنا ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Back to top button