حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)لبنان پر حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر تابڑ توڑ فضائی حملے جاری ہیں جس کے لیے وہ جدید ڈرونز استعمال کر رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی سرحد کے نزدیک حزب اللہ نے دھماکا خیز ڈرونز سے حملے کیے جس میں ایک فوجی مارا گیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہونے والے فوجی کی شناخت 47 سالہ وارنٹ آفیسر (ر) الیگزینڈر گلووانیوف کے نام سے ہوئی ہے جو ٹرانسپورٹ سینٹر کی 6924 ویں بٹالین میں ڈرائیور کے فرائض انجام دے رہے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب منارا کے علاقے میں حزب اللہ نے کئی دھماکا خیز ڈرون داغے گئے۔ جن میں سے ایک ڈرون حملے میں گلووانیوف مارے گئے۔فوجی تحقیقات کے مطابق حزب اللہ کا یہ ڈرون براہِ راست اسرائیلی علاقے میں آکر گرا تھا جس میں فوجی اہلکار نشانہ بن گئے۔



