جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں،اسماعیل بقائی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا،تمام اقدامات حق دفاع کے تحت کئے، اپنی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہرقیمت پر کریں گے۔دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ خطہ بیرونی طاقتوں کے بغیر ایک نئے نظام میں داخل ہو رہا ہے، ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایران کی بہادر اور باوقار قوم نے 50 راتوں تک افواج کے ساتھ میدان میں رہی، جو جدید تاریخ کا ایک منفرد واقعہ ہے۔قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی کارروائیوں نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، ایران کی مسلح افواج نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button