4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس کی جانب سے اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی مکمل ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جبکہ دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
پولیس کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں 4 اکتوبر احتجاج کے حوالے سے مقدمہ درج ہے۔