اسحاق ڈاراورسعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، بحیرہ احمر اور باب المندب کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال پر اہم بات چیت ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں حالیہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔



