امریکی حملوں سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات متاثر ہوں گے،ایران

ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ امریکی مہم جوئی سے آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کے مفادات متاثر ہوں گے۔

ایک بیان میں ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی مہم جوئی سے سمندری راستے کو مرحلہ وار کھولنے کے عمل میں سنگین رکاوٹ پیدا ہوگی ۔ غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی حق یا مفاد نہیں ہے ۔ امریکی مداخلت یا مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والی بحری ٹریفک جنگ سے پہلے کی سطح کے تقریباً 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اور ایران سے ’اجازت‘ حاصل کرنے والے جہازوں کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button