آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے، ایرانی کمانڈر کا دعویٰ

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل شمخال جعفری نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل شمخال جعفری نے کہا کہ ایران نے مخالف فریق کو اپنے بحری جہاز اور بحری سازوسامان ایرانی سرحدوں سے بہت دور تعینات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایرانی کمانڈر کے مطابق ایرانی افواج نے مخالف فریق کا کچھ بحری سازوسامان بھی مالِ غنیمت کے طور پر حاصل کیا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

شمخال جعفری کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں بحری نقل و حرکت اور توانائی کی ترسیل عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button