امریکی عوام کی اکثریت کو جنگ بندی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہنے کا خدشہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ہر چار میں سے صرف ایک امریکی شہری کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نقصانات کے مقابلے میں فائدہ مند ثابت ہوئی، جبکہ اکثریت کو خدشہ ہے کہ جنگ بندی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکے گی۔

رائٹرز اور اپسوس سروے کے نتائج کے مطابق جنگ کے اثرات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت پر براہ راست پڑے ہیں، ان کی مقبولیت کی شرح کم ہو کر 34 فیصد رہ گئی جو ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران اپریل میں ریکارڈ کی گئی کم ترین سطح کے برابر ہے۔

سروے میں شامل صرف 23 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کے مقابلے میں امریکا کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہوئی ہے، 35 فیصد کے نزدیک امریکہ اب پہلے کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں ہے۔

نتائج کے مطابق 50 فیصد جواب دہندگان نے کہا یہ تنازع اپنے اخراجات اور نتائج کے اعتبار سے فائدہ مند نہیں تھا جبکہ باقی افراد نے اس بارے میں کوئی واضح رائے دینے سے گریز کیا یا غیر یقینی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button