امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل کی فوج زیادہ دیر مقابلہ نہیں کرسکتی،پاسدارانِ انقلاب

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر احمد واحدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی حمایت کے بغیر اسرائیلی فوج تیزی سے ڈھیر ہو جائے گی۔

ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی اور آئی آر جی سی کے کمانڈر احمد واحدی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احمد واحدی نے کہا کہ امریکا کی حمایت کے بغیر اسرائیلی فوج بہت ہی کم وقت میں تباہ ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران امریکی اور اسرائیلی حکام نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کم تر سمجھا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button