یو اے ای کا ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کرنے کا اعلان

ابوظبی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی وکاروباری اورمالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیے۔

یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

منگل کو متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا۔

اماراتی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button