امریکا کا مقصد ایرانی نظام کو گرانے کے ساتھ ملک کو تقسیم کرنا ہے، باقر قالیباف

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے تازہ بیان میں کہاکہ ایران کے خلاف دشمن کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا کا مقصد ایرانی نظام کو گرانے کے ساتھ ملک کو تقسیم کرنا ہے۔

باقر قالیباف نے کہا جنگ ہو یا مذاکرات، ایران کی پالیسی قومی مفادات، قومی سلامتی، حقیقت پسندی اور طویل مدتی حکمت عملی پر مبنی ہونی چاہیے۔

 باقر قالیباف نے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنےملک کی قومی سلامتی اور مفادات کےتحفظ کیلئے ہمیشہ تیار رہتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی مفاہمتی یادداشت سے ایران کو فائدہ نہیں پہنچتا تو اس پر عمل کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ ایرانی مسلح افواج کو دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل آزادی حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button