بحری ناکہ بندی بحال ہوئی تو مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روک دیں گے، ایران کی دھمکی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی بحری ناکہ بندی کی بحالی پر ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کی دھمکی دے دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے والے دوسرے تمام برآمدی راستے بند کر دیں گے۔

پاسداران انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ علاقائی توانائی کی برآمدات یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے بھی نہیں ہوں گی۔

خطے میں آبنائے ہرمز کے علاوہ اہم گرزگاہ یمن کے نزدیک باب المندب ہے، جہاں سے سعودی تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button