امریکی جنگی طیاروں کی ایرانی جزیرہ کیش پر بمباری، قشم میں دھماکوں کی آوازیں

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی جزیرہ کیش پر بمباری کی ہے جبکہ ایران کے قشم جزیرے میں دھماکے سُنے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے کیش بندرگاہ میں لنگر انداز کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،  جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صوبے خوزستان میں بھی دھماکا سُنا گیا ہے۔

ادھر کویتی فوج کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں، دشمن کے فضائی حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

کویتی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ کویت کی فضائی حدود میں دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضاعی نے کہا تھا کہ اب کوئی مفاہمتی یادداشت عمل میں نہیں رہی۔

تہران سے جاری اپنے بیان میں ابراہیم رضاعی نے کہا کہ دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔ دشمن نے مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button