ایران کیساتھ معاہدہ پسند نہ آیا تودوبارہ بمباری شروع کردینگے،ٹرمپ کا آج اہم پریس کانفرنس کا اعلان

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ یادداشتِ مفاہمت ابھی حتمی نہیں، اگر مجھے یہ معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری شروع کر دیں گے۔مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی بہت کامیاب ثابت ہوئی، ایران کی نیوی ،فضائیہ اور فوج ختم کردی ، ایران کا دفاعی نظام،میزائل اور ریڈار سسٹم بھی تباہ کردیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ بہت پائیدار معاہدہ ہوا، ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جائے گی، ایران کے ساتھ ڈیل کے بعد تیل کی قیمتوں مزید کم ہوجائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل سے متعلق آج اہم پریس کانفرنس کروں گا، امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کے ساتھ یادداشتِ مفاہمت ابھی حتمی نہیں۔ اگر ایران کے ساتھ متوقع معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری شروع کردیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button