قطر نے تارکین وطن کو بڑا جھٹکا دے دیا،پاکستانیوں کو بھی پریشانی لاحق

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)قطر نے تارکین وطن کو بڑا جھٹکا دے دیا۔قطر کی وزارت داخلہ نے ریزیڈنسی پرمٹ منسوخ ہونے کے بعد ملک میں قیام کی رعایتی مدت میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 30دن سے کم کر کے14دن کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محفوظ سفری طریقہ کار سے متعلق منعقدہ ایک ویبینار کے دوران ایئرپورٹ پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے بتایا کہ اب اقامتی اجازت منسوخ ہونے کی صورت میں غیر ملکیوں کو 14 دن کے اندر ملک چھوڑنا لازمی ہوگا بصورت دیگر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ طور پر یہ رعایتی مدت 30 دن تھی تاہم اب اسے کم کر کے دو ہفتے کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والوں پر روزانہ 10 قطری ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ سفر سے قبل متراس موبائل ایپ کے ذریعے اپنی سفری حیثیت ضرور چیک کریں جس میں ٹریفک جرمانے، اوور اسٹے چارجز اور دیگر واجبات کی معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button