اسرائیل نے عین وقت پرایران پر حملہ کیوں روک دیا؟اسرائیلی ائیر چیف نے وجہ بتادی

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل نے عین وقت پرایران پر حملہ کیوں روک دیا؟اسرائیلی ائیر چیف نے وجہ بتادی۔

اسرائیلی ائیرچیف نے کہا ہےکہ8جون کو ایران پر حملے کیلئے تیار تھے مگر ہمیں آخری وقت میں یہ حملہ روکنا پڑا تھا۔ائیر فورس چیف جنرل اوہمر ٹشلر نے انکشافات کیا ہے کہ وقتی جنگ بندی کے بعد ایران اسرائیلی کشیدگی دوبارہ بڑھنے پر8جون کو پوری اسرائیلی ائیرفورس ایران پر بڑے حملے کے لیے تیار تھی۔اسرائیلی ائیر چیف کے مطابق اسرائیلی ائیر فورس نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانا تھا مگر حملہ محض ایک گھنٹہ قبل روک دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جنرل اوہمر ٹشلر نے کہاکہ ایک گھنٹہ قبل اسکواڈرنز بریفنگ دینے کے دوران حملے روکے گئے کیونکہ صدر ٹرمپ نےنیتن یاہو کوحکم دیتےہوئےکہاتھاکہ حملے کی صورت میں اسرائیل اکیلاہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button