ایران، لبنان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا، محسن رضائی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی نے اسرائیل کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ لبنان کے خلاف کسی بھی کارروائی یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیا جائے گا، اور “آج رات کا جواب اسی پالیسی کا حصہ ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ایک تنبیہ ہے، اور اگر آئندہ کوئی نئی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت اور بھاری ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے بیشتر میزائلوں کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا ہے، جبکہ ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے۔

خطے میں کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور صورتحال ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button