امریکا اور ایران کے درمیان پس پردہ بھرپور سفارتی رابطے جاری ہیں،سی این این کادعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نشریاتی ادارے نے  دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جتنے دور نظر آرہے ہيں اتنے ہیں نہيں،  پس منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان پُرزور ڈپلومیسی چل رہی ہے۔

سی این این کا کہنا ہے کہ پس منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان اب جو بات چل رہی ہے ، اس کا محور اس بات پر ہے کہ جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جایا جائے ۔ اس کے بعد آبنائے ہُرمُز کو کسی رکاوٹ یا کسی ٹول ٹیکس کے بغیر کھولا جائے ۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جب یہ سارے معاملات طے ہوجائیں تو اگلے مرحلے میں ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات کی جائے ۔

سی این این کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ایران کے ایٹمی صلاحیت سے دست بردار ہونے پر بدستور اصرار  ہے، اگلے چند دن اہم ہيں ۔

مزید خبریں

Back to top button