نیتن یاہو کے کرپشن کیس کی سماعت سیکیورٹی وجوہات پر ایک بار پھر ملتوی

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات کی سماعت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماعت ملتوی کرنے کی اپیل نیتن یاہو کے وکیل نے کی تھی۔

اس سے پہلے 20 اپریل کو بھی سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

ایران جنگ کے با‏عث نیتن یاہو کے خلاف اس کیس کی سماعت پہلے ہی کافی عرصے سے التوا کا شکار ہے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظن نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button