افغانستان 25 ہزارخاتون ٹیچرز سے محروم ہوسکتا ہے، طالبان کی خواتین پر پابندیوں پر یونیسیف کا انتباہ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر پابندیاں جاری رکھیں تو 2030 تک افغانستان 25 ہزار خاتون ٹیچرز سے محروم ہوجائے گا۔
نئی رپورٹ میں یونیسیف نے کہا کہ طالبان کی پابندیوں سے اب تک 10 لاکھ لڑکیاں متاثر ہوچکی ہیں۔ 2030 میں یہ تعداد 20 لاکھ ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق 2030 آتے آتے افغانستان 5 ہزار 400 لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی محروم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مختلف سرکاری اداروں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی لگادی ہے۔
اس کے علاوہ افغانستان میں 12 سال کے بعد لڑکیوں کے حصول تعلیم پر بھی پابندی ہے۔



