مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے

بہاولپور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

اہل خانہ کے مطابق ملک محمد اقبال چنڑ گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔ انہیں برین ہیمرج ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا آپریشن بھی کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مرحوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے اور مسلم لیگ (ن) کی سیاست میں ایک بااثر اور سینئر رہنما کی حیثیت رکھتے تھے۔

ان کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور مختلف طبقات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button