سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 43 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 202 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 237 روپے پر آ گئی۔

مزید خبریں

Back to top button