ٹرمپ نے فرانس میں طلبا احتجاج کا ذمہ دار اسلام اور بڑے پیمانے پر ہونیوالی نقل مکانی کو قرار دیدیا

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جاری طلبا کے احتجاج کا ذمہ دار اسلام اور بڑے پیمانے پر ہونے والی نقل مکانی (امیگریشن)کو قرار دے دیا۔

فرانسیسی خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ فرانس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بے قابو نقل مکانی کانتیجہ ہے، یہ احتجاج اسکولوں کے بارے میں نہيں، یہ اس بارے میں ہےکہ اسلام ایک عظیم ملک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہےکہ فرانس میں طلبا تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ بڑھتے مظاہروں کے پیش نظر ملک بھر میں ایک ہفتےکے لیے اسکول بندکردیےگئے۔ 2 ہفتوں سے جاری مظاہروں میں 5 ہزار افرادگرفتار کیے جاچکے ہیں۔

فرانسیسی سرکاری ٹیلی ویژن فرانس 24 کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں ہونے والے سخت مقابلے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل اپنے عالمی دائیں بازو کے بیانیےکو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔

فرانس کے وزیر خارجہ  ژاں نوئل بارو نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ فرانس میں ہونے والی بدامنی کی تشریح دوسرے ممالک کو اپنے انداز میں نہیں کرنے دینی چاہیے، اگر ہم اپنی کہانی خود نہیں لکھیں گے تو دوسرے لوگ اسے ہمارے لیے لکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button