52 سال بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، اہلِ خانہ کی خوشیوں اور آنسوؤں نے سوشل میڈیا کو جذباتی کر دیا


مدھیہ پردیش (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش پر خوشیوں کا منفرد منظر دیکھنے میں آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں نومولود بچی کے استقبال کے دوران اہلِ خانہ خوشی سے آبدیدہ نظر آتے ہیں، ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں اور اس یادگار لمحے کا بھرپور جشن مناتے دکھائی دیتے ہیں۔
خاندان کے مطابق کئی دہائیوں بعد گھر میں بیٹی کی آمد ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش خوشی ہے۔ ننھی بچی کے استقبال کے جذباتی مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے، جہاں ہزاروں افراد نے نومولود کے لیے دعاؤں، نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا۔
تاہم وائرل ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے جانے والے خاندان اور واقعے کی تمام تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔