وزیراعظم شہباز شریف کا نرسز کے عالمی دن پر خراجِ تحسین، صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نرسز کے عالمی دن 12 مئی 2026 کے موقع پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں خدمات انجام دینے والے نرسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسز انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور صحت کے نظام میں ان کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ "نرسز ہمارا مستقبل، بااختیار نرسز زندگیاں بچاتے ہیں” کا موضوع ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کے مطابق جدید تربیت یافتہ نرسز بروقت طبی امداد کے ذریعے قیمتی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی مؤثر فراہمی نرسز کے بغیر ممکن نہیں، اور حکومت نرسز اور ڈاکٹروں کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button