عمران خان سے ملاقات کیلئے پیشرفت کا امکان،حکومت اورپی ٹی آئی کا دوبارہ رابطہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطہ حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹوں میں پیش رفت کا امکان ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت سہیل آفریدی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ہم نے بارہا کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرائی جائے تاکہ ہدایات لے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں آپ نے کمیٹی بنائی لیکن صرف دو اجلاس ہوسکے، ہم اگر مگر کے بغیر اس ایوان کے ساتھ ہیں لیکن گزشتہ 34 ہفتوں سے ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اپنے نا اہل ہونے والے لوگوں کو مس کر رہے ہیں، آپ ہمارے تحفظات سنیں ہماری آواز نہ دبائیں، ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائیں۔

مزید خبریں

Back to top button