سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل جانے سے روکدیاگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آبادمیں26نمبر چونگی کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےرہنماؤں کواڈیالہ جیل جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں لگاکر بند کردیاگیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے26نمبر چونگی کے دونوں اطراف کنٹینر لگادیے گئےجس کی وجہ سے اسلام آباد سے ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنس گئی، راستوں کی بندش سے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے26نمبر چونگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی پرامن طریقے سےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، کارکنوں نے ہر موقع پر تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک صوبےکےچیف ایگزیکٹیو اور پوری کابینہ کوراستے میں روکنا امتیازی سلوک ہے، اب منتخب صوبائی قیادت کا راستہ بھی روک دیا گیا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی فیملی، وکلا، ذاتی ڈاکٹروں سےملاقاتیں بنیادی انسانی حقوق کاتقاضا ہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مسئلے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی کےاسپتال میں علاج کی سہولت دی جانی چاہیے۔



